Loading Events

« All Events

  • This event has passed.

Chairman Board of Governors Khalid Mahmood visited the MTI Bannu hospitals.

May 5 @ 8:00 am - 5:00 pm
چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا ایم ٹی آئی بنوں ہسپتالوں کا دورہ ، ہسپتال انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ دی ،
چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ممبران بی او جی شوکت اللہ خان، نعمت اللہ خان، طارق بابر اور شب نیاز خان کے ہمراہ ایم ٹی آئی بنوں کے تحت چلنے والے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات اور مجموعی طبی و انتظامی نظام کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیئرمین اور ممبران نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، وارڈز، لیبارٹری، او پی ڈیز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، جاری طبی سرگرمیوں اور انتظامی امور کو قریب سے دیکھا۔
اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار اللہ اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نور محمد خان ، نرسنگ ڈائریکٹر ذائفہ گل ، فنانس ڈائریکٹر اعجاز الرحمن اور ڈائریکٹر ورکس احسان اللہ خان نے انہیں ہسپتالوں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، نئی مشینری کی تنصیب، طبی سہولیات میں بہتری اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جامع بریفنگ دی۔
چیئرمین نے مختلف شعبہ جات میں فیکلٹی اور عملے سے ملاقاتیں بھی کیں، ان کے مسائل اور تجاویز سنی اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت، معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
خصوصی طور پر شعبہ ایمرجنسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری اور بلا تعطل طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی موجودگی جیسے بنیادی امور کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی آئی بنوں کے ہسپتال اس پورے خطے کے عوام کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں، اور ان اداروں میں بہتری لانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف گورنرز کی نگرانی میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معیار مزید بلند کیا جائے گا، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جس پر عوام اعتماد کر سکیں۔
چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود نے نرسنگ کالج کے قیام سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں کہ فوری طور پر نرسنگ کالج کیلئے پرنسپل اور دیگر بنیادی آسامیاں مشتہر کی جائیں اور نرسنگ کالج کو عارضی طور پر بنوں میڈیکل کالج میں شروع کیا جائے، جبکہ اس کی مستقل عمارت خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال میں تعمیر کی جائے گی، جس کی تکمیل کے بعد اسے وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں نرسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانا اور تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو مزید بہتر
بنایا جا سکے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور طبی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بہتری کے اس عمل کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
آخر میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار اللہ نے تینوں ہسپتالوں میں بہترین انتظامات پر عملے کو خراج تحسین پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا

Details

Date:
May 5
Time:
8:00 am - 5:00 pm
Scroll to Top